MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی سی بی نے دوران پرواز شاداب خان کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کر دی

1 365

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی سالگرہ سہ فریقی سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ جاتے ہوئے سفر کے دوران جہاز میں منائی گئی ، پاکستان کرکٹ بورڈنے کھلاڑیوں کی جانب سے شاداب کی سالگرہ منانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاداب خان کی 24 ویں سالگرہ کا کیک گزشتہ روز جہاز میں کاٹا اور تصاویر بھی بنائیں۔سیریز میں پاکستان اور بنگلا دیش کے علاوہ میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں،سہ فریقی سیریز کے تمام میچز کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے،پاکستانی ٹیم ایک روز آرام کے بعد جمعرات سے کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی ، سہ فریقی سیریز میں پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گا۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] چرچ (مسائل نیوز)بابر اعظم کے نائب شاداب خان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء سے قبل پاکستان کی حتمی تیاری کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.