فواد چوہدری نے بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا کریڈٹ پی ٹی آئی کے جلسے کو دے دیا
لاہور (مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح کا کریڈٹ بھی تحریک انصاف کے جلسے کو دے دیا۔ خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر گروپ میچ میں ہار کا حساب برابر کردیا۔
میچ کے بعد ایک پاکستانی صحافی نے فواد چوہدری کو ٹوئٹر پر ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا کہ پاکستان کی بھارت کے خلاف شاندار جیت کس کی برکت سے ہوئی؟ اس پر فواد چوہدری نے جواب دیا کہ ‘ فیصل آباد کے جلسے سے’، یعنی پی ٹی آئی کے آج فیصل آباد میں ہونے والے جلسے سے۔
یاد رہےکہ اس سے قبل ایشیا کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جس کے بعد فواد چوہدری نے بھارت کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیا تھا۔
بھارت کے ہاتھوں شکست پر فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ’ٹیم کا قصور نہیں امپورٹڈ حکومت ہی منحوس ہے‘۔
[…] (مسائل نیوز) متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد […]
[…] آباد (مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں تیل اور بجلی کے بعد اب آٹے، دال […]
[…] آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ پنجاب، خیبرپختونخوا حکومتیں توڑنے پر غور […]
[…] نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اداروں سے کسی بھی معاملے پر اختلافات نہیں […]
[…] آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے موجودہ حکومت کو […]
[…] آباد(مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے موجودہ حکومت کو […]
[…] آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ہماری حکومت […]