MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعظم نے عمران خان کو گیس اور بجلی بحران کا ذمے دار قرار دے دیا

0 301

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ سستی گیس خریدنے کیلئے دوست ممالک کے گھٹنوں کو ہاتھ رہا ہوں، جب گیس سستی ترین تھی تو اس سرٹیفائیڈ چور نے گیس کیوں نہیں خریدی،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماضی کی حکومتوں کا سب کیا دھرا ہے۔ انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کو آئے چھ ماہ ہوئے ہیں، بجلی کی قیمتوں کی موجودہ صورتحال ماضی کی حکومتوں کا سب کیا دھرا ہے، 300 یونٹ تک فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز اور کروڑوں سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف پہنچایا، جب گیس سستی ترین تھی تو اس سرٹیفائیڈ چور نے گیس کیوں نہیں خریدی۔
ہماری پوری کوشش ہے کہ مہنگائی میں جلد کمی کی جائے، پیناڈول گولی کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے لیکن میں نے روکا ہے کہ فی الحال اضافہ نہ کیا جائے۔
انہو ں نے ایک سوال پر کہا پچھلی حکومت کھاد وقت پر فراہم نہیں کی جس کی وجہ سے گندم کم ہوئی، ہم نے تخمینہ لگا کر گندم امپورٹ کی ہے اور مزید گندم امپورٹ کی جارہی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عام انتخابات 11 ماہ دور ہیں،موجودہ حکومت کو اختیار ہے کہ کب الیکشن ہوں گے۔

- Advertisement -

11 ماہ ڈٹ کر کام کریں گے، ہمارا کوئی ارادہ نہیں ہےکہ معیشت کو بہتر کیے بغیر الیکشن میں جائیں۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ سے متعلق انکا کہنا تھا کہ قانون اپنا راستہ بنائے گا،اسلام آباد میں کسی سرٹیفائیڈ چور کو داخل نہیں ہونے دیں گے۔ شہباز شریف نے نئے آرمی چیف کی تقرری سے متعلق کہا کہ آرمی چیف کی تقرری ایک آئینی معاملہ ہے اور یہ حکومت کا آئینی اختیار ہے،جو نام آئیں گے تو حکومت فیصلہ کرے گی۔
جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں،آئین و قانون کے دائرے میں ہم کام کرتے رہیں گے۔پاکستان کی بہتری کے لیے ہر در پر جانے کو تیار ہوں،نواز شریف وطن واپس آئیں گے تو انہیں لینے ائیرپورٹ جاؤں گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے جس پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں،پاکستان کے گرے لسٹ میں آنے سے معیشت کو مشکلات پیش آئیں،گرے لسٹ کی وجہ سے سرمایہ کاروں اور تجاوت کو نقصان پہنچا۔
گرے لسٹ سے نکلنا پاکستان کی اجتماعی کامیابی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ آرمی چیف اور انکی ٹیم نے اس کامیابی میں بھرپور کردار ادا کیا،فیٹف نے کہا پاکستان نے 35 سفارشات پر شاندار طریقے سے کام کیا۔عوام اور افواج نے ملک کیلئے بہت قربانیاں دیں۔اداروں اور وزارت خارجہ نے بہترین کام کیا،فیٹف سے نکلنے کیلئے سابق حکومت کا بھی ساتھ دیا سابق حکومت کا ساتھ دینے پر طعنے سننے کو ملے جس کی قوم گواہ ہے مگر طعنوں کے باوجود قومی مفاد میں ساتھ دیا۔
شہباز شریف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کل خوش قسمت دن تھا کہ فیٹف کے علاوہ ایک اور فیصلہ آیا۔توشہ خانہ کیس میں کل فیصلہ آیا کہ عمران خان سرٹیفائیڈ چور ہیں،یہ خوشی کا نہیں بلکہ لمحہ فکریہ ہے۔یہ شخص کئی سال سے دوسروں کو چور چور کہتا رہا۔قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی،عمران خان کی بات جمہوریت اور سوچ فاشسٹ کی تھی۔جلسوں اور جلوسوں کےذریعے قوم کو تقسیم کر کے سے معاملات حل نہیں ہوں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.