MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ اپنے تمام خوب صورت رشتوں کے ہم راہ خود کو مزین کیے۔تحریک لبیک اسلام

1 331

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنے جد امجد ابراہیم علیہ السلام کی طرح قربانی کیلئے میدان کربلا میں حاضر تھے۔علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی

- Advertisement -

کوئٹہ(مسائل نیوز )تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی نے جامعہ مسجد سیدنا غوث اعظم رضی اللہ عنہ میں جمعہ المبارک کے خطبہ پڑھا یا جس کے صدارت حاجی میر گل جتک،حاجی میر عظمت جتک،حاجی میر سلطان جتک کررہےتھے۔تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی نے کہا ہے کہ نواسہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے قیام کا بنیادی مقصد امت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کی اصلاح قرار دیا۔یعنی مدینہ سے روانگی کے وقت ہی بتایا دیا کہ قیام کا مقصد نہ تو حصول حکومت ہے،نہ ہی مال و دولت کی لالچ،نہ کسی اور جہ سے ہے بلکہ قیام کا مقصد سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم و اسلام کا احیاء ہے۔یعنی جو حکم قرآنی ہے کہ جناب خاتم النبیین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جس چیز کو حرام کیا وہ قیامت تک حرام اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جس چیز کو حلال کیا وہ قیامت تک حلال ہے۔لیکن آج الہی قوانین کو روندا اور تبدیل کیا جارہا ہے۔معاشرے میں عدل و انصاف کو پامال کیا جارہا ہے اور جو سیرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تھی اسے پس پشت ڈالا جارہاہے اور اس کی جکہ غیر انسانی طرز معاشرت،حقوق کی پامالی اور دین اسلام نا بودی پر ظالم حکومت تلی ہوئی ہے اور جن امور کی خاطر اللہ نے انبیاء کو مبعوث فرمایا اور انہوں نے زحمتیں برداشت کی تھیں،پیام الہی کو معاشرے میں عام کرنے کیلئے جو منشور انبیاء تھا کہ میری نماز،میرا ہر عمل،میری موت،میری حیات صرف اور صرف اللہ کیلئے یعنی دین خدا کی بقاء کیلئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز )تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی،تحریک لبیک اسلام کے کامیاب امیدوار میر محمد زمان محمد […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.