MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایکس اور وائے کے بعد عمران خان کی اے بی سی پوری نہیں ہو رہی تھی

1 233

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) ن لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایکس اور وائے کے بعد عمران خان کی اے بی سی پوری ہی نہیں ہو رہی تھی ۔ آصف زرداری نے پوری کر دی ۔ لیگی رہنما نے کہا کہ آج ہم نے قومی اسمبلی کا بدلہ لے لیا،ان کو ایسا سرپرائز دیا کہ برسوں یاد رکھیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ عمران خان ایکس اور وائے کا رونا روتے رہے،اور زیڈ نے گیم ڈال دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں احتجاج کی کال دینے والی تحریک انصاف کو بتاتی چلوں کہ باہر نکلنے سے پہلے رانا ثنا اللہ کا نام ذہن میں رکھیں،نام ہی کافی ہے۔
ادھر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کیخلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کی دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

- Advertisement -

تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) نے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی،چوہدری پرویزالہٰی کی جانب سے ایڈووکیٹ عامرسعید راں نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی ۔درخواست میں حمزہ شہباز، ڈپٹی اسپیکر اور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے چوہدری پرویز الہیٰ کی درخواست پر سماعت کی۔
سپریم کورٹ کے بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب شامل ہیں۔ سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دئیے کہ پارٹی سربراہ پارلیمانی پارٹی کی ڈائریکشن کی خلاف ورزی پر رپورٹ کرسکتا ہے۔ جمہوری روایت یہی ہے کہ پارلیمانی پارٹی طے کرتی ہے کہ کس کی حما یت کرنی ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ ڈپٹی اسپیکر نے جو رولنگ دیں ہمیں بتائیں کہ یہ بات کس پیرا میں لکھی ہے؟

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] شہباز شریف کے وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں کامیابی نے عمران خان کو حالیہ ضمنی الیکشن میں ملنے والی سبقت اور بلند مورال […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.