MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد زمان پارک پہنچ گئی، پولیس سے تلخ کلامی

0 218

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس کی ٹیم وارنٹ گرفتاری لے کر زمان پارک پہنچ گئی۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد زمان پارک پہنچ گئی ہے ، کچھ کارکنوں کی پولیس سے تلخ کلامی بھی ہوئی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کا امکان ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان کو مکمل قانونی تقاضے پورے کر کے گرفتار کیا جائے گا۔بتایا جارہا ہے کہ عمران خان اس وقت زمان پارک میں موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس ایس پی کی قیادت میں لاہور پہنچی ہے جہاں وہ لاہور پولیس کی معاونت میں زمان پارک پہنچی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.