MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان کا مستقبل اس وقت مظبوط ہاتھوں میں ہے وزیراعظم عمران خان کے وژن پر ملک ترقی کی جانب گامزن ہے،نصیب اللہ مری

0 237

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوہلو(مسائل نیوز) صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ دہشت گردوں نے سفاکیت کی حد پار کی
صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں جنہوں نے رسالدار مسجد پر دھماکہ کیا اور معصوم نمازیوں کو شہید کیا صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پولیس و دیگر سیکورٹی فورسز نے ڈٹ کر مٹھی بھر عناصر کا مقابلہ کیا جس پر ہم انکو سلام پیش کرتے ہیں ملک دشمنوں عناصر کو پاکستان کی امن برداشت نہیں ہورہا اس لئے وہ مذموم عزائم کی تکمیل کے لئے مصروف عمل ہیں ہماری فورسز نے ان کا گھیرا تنگ کررکھا ہے انہیں کہیں بھی سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی انہوں نے کہا پاکستان کا مستقبل اس وقت مظبوط ہاتھوں میں ہے وزیراعظم عمران خان کے وژن پر ملک ترقی کی جانب گامزن ہے اس طرح کے ہتکھنڈوں سے کوئی بھی ملک دشمن عناصر خطے کے امن کو سپوتاز نہیں کرسکتا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.