کشمیری عوام پر ظلم کے باوجود عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ (مسائل نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کشمیریوں کے یوم حق خود ارادیت پر خصوصی پیغام
77 سال قبل آج ہی کے دن اقوام متحدہ نے کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کو تسلیم کیا تھا
- Advertisement -
، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے آج بھی کشمیری قوم اپنے بنیادی اور تسلیم شدہ حقِ خود ارادیت سے محروم ہےبھارتی مظالم کے باعث معصوم کشمیری عوام شدید انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سامنا کر رہے ہیں،
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پیغام میں کہا کہ کشمیری عوام پر ظلم کے باوجود عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے
بلوچستان کی عوام اور حکومت کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، ہر سطح پر سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے،