حکومت بلوچستان سوئی کو ایک منظم، خوبصورت اور پائیدار شہر بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
کوئتہ (مسائل نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت سوئی ماسٹر پلان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، منیجنگ ڈائریکٹر پی پی ایل سکندر میمن اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام کی شرکت،
رکن قومی اسمبلی میاں خان بگٹی ، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی زوہیب الحق اور چئیرمین میونسپل کمیٹی عزت امان بگٹی بھی شریک
سوئی ماسٹر ڈویلپمنٹ پلان کے تحت سوئی ٹاؤن میں انٹرنل ڈویلپمنٹ اور شہری خوبصورتی کے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
اسٹریٹ لائٹس، نکاسی آب، فراہمی آب، اسپورٹس گراؤنڈ اور بس ٹرمینل کی تعمیر بھی ڈویلپمنٹ پلان کا حصہ ہوگی، فیصلہ
- Advertisement -
سوئی ماسٹر ڈویلپمنٹ پلان پر مرحلہ وار عملدرآمد کیا جائے گا، پی پی ایل معاہدے کے مطابق اپنے حصے کے وسائل فراہم کرے گی، اجلاس میں اتفاق
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سوئی ماسٹر ڈویلپمنٹ پلان کا مقصد مقامی آبادی کو جدید شہری سہولیات فراہم کرنا اور معیارِ زندگی بہتر بنانا ہےحکومت بلوچستان سوئی کو ایک منظم، خوبصورت اور پائیدار شہر بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے،
سوئی ماسٹر پلان کی منصوبہ بندی کو عوامی ضروریات سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے
ڈویلپمنٹ منصوبوں میں شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گ
سوئی کی ترقی سے نہ صرف مقامی معیشت مستحکم ہوگی بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے