MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایم کیو ایم کے بعض منتخب نمائندوں کی سندھ میں پی ٹی آئی سے اتحاد کی تجویز

1 283

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز) ایم کیو ایم کے بعض منتخب نمائندوں نے سندھ میں پاکستان تحریک انصاف سے اتحاد کی تجویز دیدی۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے کئی اہم رہنماوں نے پی ڈی ایم کے ساتھ اتحاد کے بعد سے بعض امور خاص کر کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں کے حوالے سے مسائل کے حل پر کوئی پیش رفت نہ ہونے پر پارٹی کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔
سابق میئر کراچی وسیم اختر، رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری اور رابطہ کمیٹی کے ارکان کا کہنا ہے کہ وفاقی سطح پر تو حالات کچھ بہتر ہیں مگر سندھ حکومت کی جانب سے ایم کیوایم کی شکایات کا کوئی ازالہ نہیں کیا جا رہا۔دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی جس میں ایم کیو ایم قیادت نے وزیراعظم کے روبرو پیپلز پارٹی کے ساتھ معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور کامران ٹیسوری نے شہباز شریف سے شکوہ کیا کہ اگر اس حوالے سے کچھ نہیں ہوا تو ہمارا حکومت میں رہنے کا جواز نہیں بنتا۔ ایم کیو ایم قیادت نے شکوہ کیا کہ وزیراعظم صاحب ہمارے لیے اپنے ووٹرز اور عوام کو جواب دینا مشکل ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق متحدہ قیادت نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ آپ اس معاملے میں مداخلت کریں اور پیپلز پارٹی سے معاہدے پر عمل درآمد کرائیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر سندھ اور ایم کیو ایم سربراہ کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔قبل ازیں ایم کیو ایم پاکستان کا گورنر ہاس میں ہونے والے اجلاس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے بلدیاتی ترامیم سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔گورنر سندھ کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ وزیراعظم اور بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد گورنر ایم کیو ایم کو آگاہ کریں گے۔گورنر سندھ کی ملاقاتوں کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کا ایک اور اجلاس متوقع ہے۔ ملاقاتوں کے بعد ایم کیو ایم حتمی فیصلہ کرے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ حکومت نے ایم کیو ایم سے کیے گئے معاہدوں پر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.