MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ان لوگوں نے کل جن کے قصیدے پڑھے آج ان پر کیچڑ اچھال رہے ہیں،حافظ حمداللہ

0 369

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنمااور پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق سنیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ سیاست سے روایات اقدار اور شائستگی کا جنازہ سیاسی خانہ بدوشوں نے نکالا فواد چوہدری اور ان جیسے لوٹے سیاسی قبلہ بدلنے کے بعد عمران کے کپڑے اتارنے میں دیر نہیں کرینگے ان لوگوں نے کل جن کے قصیدے پڑھے آج ان پر کیچڑ اچھال رہے ہیں عمران کس کھیت کی مولی ہے کہ انہیں بخشا جائے

- Advertisement -

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر جمعیت علماء اسلام ضلع لورالائی کے ضلعی رہنما صوبائی جنرل کونسل کے ممبر مولوی عبدالحکیم محمد اتمان خیل مولوی محمد رسول اخند زادہ عبدالرؤف مدنی لورالائی سے اور دیگر علاقوں سے آئے جماعتی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ جمعیت علماءاسلام بند کمروں میں اقتدار کی بندر بانٹ کے قائل نہیں عوام کو حق رائے دہی کا مکمل اختیار دینا انکا آئینی و قانونی حق ہے

اس پر ڈاکہ ڈالنا عوام اور ریاست کے ساتھ بدترین ظلم ہے انہوں نے کہا کہ حکومتی صف میں شامل لوٹے اور سیاسی خانہ بدوش ہجرت کی تیاریاں کررہے ہیں انکی تشکیل جہاں ہوئی یہ وہی بسیرا کرینگے انکی سرپرستی کرنے والے اگر ان سے دست شفقت پھیر لیئے تو یہ بے چارے کسی یوسی کا بی ڈی کونسلر سیٹ بھی نہیں جیت پائیں گے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اور جمعیت علماء پر حکومتی وزراء کی بے جا اور غیر مہذبانہ تنقید ناقابل برداشت ہے حکومت اپنے بے لگام باولوں کو لگام دیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.