MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

‘قانون میں ہاتھ لینے والے کو نہیں چھوڑوں گا’بلاول کے بعد شیخ رشید وائرل ہوگئے

0 269

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)گزشتہ شب پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں جمعیت علماءاسلام محافظ دستے انصار الاسلام کے کارکنوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جس میں متعدد گرفتاریاں عمل میں لائیں گئیں تاہم بعدازاں انہیں رہا کر دیا گیا اور مولانا فضل الرحمان نے احتجاج کی کال واپس لے لی ۔

- Advertisement -

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں پولیس کے آپریشن اور جے یو آئی کے کارکنوں کی رہائی کے بعد وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے واقعہ سے متعلق تفصیلات جاری کیں لیکن اس دوران جذبات ہو گئے اور ایک جملہ اُلٹا بول دیا جو کہ بلاول کے بولے گئے لفظ ” کانپیں ٹانگیں “ کی طرح سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ۔

شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کی ملک گیر احتجاج کے اعلان پر رد عمل میں کہا کہ ” میں نہیں چھوڑوں گا کسی آدمی کو جس نے قانون میں ہاتھ لیا ۔“

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.