حکومت بلوچستان نے حالیہ بارشوں اور برف باری کے پیش نظر،تمام متعلقہ محکموں کی چھٹیاں ایک ہفتے کیلئے منسوخ کردی
کوئٹہ(ویب ڈیسک)حکومت بلوچستان نے حالیہ بارشوں اور برف باری کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں کے آفیسران واہلکاران کی چھٹیاں ایک ہفتے کیلئے منسوخ کردی ہیں اور اس ضمن میںتمام مشینری،
- Advertisement -
خوراک اور دیگر ضروری لوازمات تیار رکھنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔ کمشنر ز اور ڈپٹی کمشنر ز کو مزید امداد کیلئے پی ڈی ایم اے سے رابطہ کرنے کی ہدایاتکی گئیں ہیںڈویژن کی سطح پر کمشنر اور ضلع کی سطح پر ڈپٹی کمشنر تمام صورتحال کی نگرانی کریں گے اور تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔