MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

راولپنڈی پولیس کی انسپکٹر ارم خانم کی شاندار فتح، بھارتی حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا

0 59

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (مسائل نیوز)راولپنڈی پولیس کی انسپکٹر ارم خانم نے ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 گولڈ میڈل اپنے نام کر لیے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ارم خانم نے ڈیڈ لفٹ کے مقابلوں میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی، جہاں انہوں نے بھارتی پاور لفٹر کو شکست دے کر نمایاں کامیابی سمیٹی۔

- Advertisement -

ان کے اعزاز میں آر پی او شیخوپورہ رینج کے دفتر میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس شیخوپورہ رینج اطہر اسماعیل نے ارم خانم کو محکمہ پولیس کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعام پیش کیا۔ انہوں نے ملک و قوم کا نام روشن کرنے پر ارم خانم کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔

سی پی او خالد حمدانی نے کہا کہ انسپکٹر ارم خانم پنجاب پولیس کا روشن ستارہ ہیں اور ان کی کامیابی پوری قوم کے لیے قابلِ فخر ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2025 کا انعقاد سری لنکا میں ہوا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.