مقبولیت کیلئے بے حیائی کی تمام حدیں پار! یامنی ملہوترا اور انویشی جین کا مقابلہ، آگے کون؟
ممبئی(مسائل نیوز)بھارت کی شوبز انڈسٹری میں اس وقت مداحوں کے درمیان ایک دلچسپ بحث چھڑ گئی ہے کہ موجودہ دور میں زیادہ توجہ کس اداکارہ کو حاصل ہے او ٹی ٹی سینسیشن انویشی جین یا تو یامنی ملہوترا؟
انویشی جین اپنے بولڈ انداز، پرکشش شخصیت اور سوشل میڈیا پر بے پناہ فالوونگ کے باعث اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔
ان کی تصاویر اور ویڈیوز لمحوں میں وائرل ہو جاتی ہیں اور انٹرنیٹ پر نیا ہلچل مچ جاتا ہے۔ انویشی کو نئی نسل کی ٹرینڈ سیٹر مانا جاتا ہے جو ہر بار اپنی دلیرانہ جھلک کے ذریعے مداحوں کو حیران کر دیتی ہیں۔
- Advertisement -
اس کے برعکس یامنی ملہوترا اپنی سادگی، خوبصورتی اور اداکاری کے منفرد انداز کے سبب مقبولیت حاصل کر رہی ہیں۔
ٹی وی اور فلموں میں ان کی دلکش پرفارمنس اور شائستگی سے بھرپور شخصیت مداحوں کے دل جیت لیتی ہے۔ ان کی کامیابی کا راز ان کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ان کی باوقار اور قدرتی شخصیت بھی ہے۔
مداحوں کے درمیان یہ بحث شدت اختیار کر گئی ہے کہ اصل میں کون زیادہ توجہ کا مرکز ہے بولڈ انویشی جین یا پُر وقار یامنی ملہوترا؟
ایک طرف انویشی جین کی بے باکی اور شہرت ہے تو دوسری طرف یامنی کی سادگی اور دلکش شخصیت۔ سوشل میڈیا پر جاری یہ مقابلہ دونوں اداکاراؤں کو ایک نئے انداز میں نمایاں کر رہا ہے۔