MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران کہتے ہیں پاکستان میں 12 موسم ہیں، ان موسموں کے نام بھی بتادیں

0 327

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) عمران خان صرف ماہر بکواسیات، جلد اڈیالہ کے مہمان ہوں گے۔اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان نیازی نہ تو ماہر اسلامیات ہیں اور نہ ہی ماہر سیاسیات ہیں،پی ٹی آئی چیئرمین صرف ماہر بکواسیات ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان صرف ماہر بکواسیات ہیں۔
اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان نیازی نہ تو ماہر اسلامیات ہیں اور نہ ہی ماہر سیاسیات ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین صرف ماہر بکواسیات ہیں جو جلد ہی اڈیالہ جیل کے مہمان ہوں گے۔پی ڈی ایم ترجمان نے مزید کہا کہ عمران خان کہتے ہیں پاکستان میں 12 موسم ہیں، ان سے گزارش ہے کہ ان موسموں کے نام ہی بتادیں۔
واضح ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے خطاب کے دوران اللّٰہ کے پیغمبروں کی تعداد ایک لاکھ چالیس ہزار بتا ئی تھی۔پنجاب کے شہر بہاولپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے اللّٰہ کے پیغمبروں کی تعداد 1لاکھ 40 ہزار بتائی تھی۔ سابق وزیراعظم اس سے پہلے بھی جوش خطابت میں حساب کتاب میں زمین آسمان کے قلابے ملا چکے ہیں۔کچھ روز قبل وکلا کنونشن سے خطاب کے دوران بھی عمران خان پاکستان کی آبادی میں گڑ بڑ کرگئے تھے۔عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان بنا تھا تو آبادی 40 کروڑ تھی اور اب 22 کروڑ ہے، ساتھ کھڑے لوگوں نے تصحیح کروائی تو بولے کہ نہیں نہیں، آبادی 40 ملین تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.