بلوچستان کے تمام اضلاع کو آفت ذدہ قرار دیا جائے۔ جنرل ر عبدالقادر بلوچ
خاران(مسائل نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق گورنر بلوچستان و سابق وفاقی وزیر جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ حالیہ مون سون شدید بارشوں اور طوفانی ہواؤں نے بلوچستان کے بیشتر علاقوں کو تباہی و بربادی سے دو چار کردیا ہے بلوچستان کے کئی اضلاع میں بارش و سیلاب کی وجہ سے مال مویشی فصلات و باغات صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں اور قیمتی جانوں کا ضیاع ہوکر انسانی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ سینکڑوں انسانوں کو موت نے نگل لیا ہزاروں جانوروں کو پانی بہا کر لے گیا۔ فصلات نیست و نابود ہوئے۔ زمینات بندات کو شدید نقصان پہنچا ہے ہزاروں انسان گھروں سے محروم ہو کر کھلے آسمان تلے بھوک پیاس اور بے سروسامانی کی وجہ سے کمپرسری کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ قدرتی بارشوں کی وجہ سے عام شہری بلکہ دھیاڑی طبقہ بے روزگاری کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ متاثرین کے بحالی کی کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں۔ رابطہ سڑکوں کی بحالی کیلئے کوئی موثر اقدام نہیں اضلاع اور شہروں کے آمدورفت کا سلسلہ ایک دوسرے سے منقطع ہوچکا ہے انتظامیہ پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے سمیت کوئی عملی کردار ادا نہیں کررہا اپنے تشہیر کی خاطر منظور نظر نمائندگان کے ساتھ ملکر صرف فوٹو سیشن میں مصروف عمل ہیں. سرکاری مشینری کا استعمال اجتماعیت اور مسائل و مشکلات کو کم کرنےکی بجائے نمائیندگان کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے بلامقصد کیا جارہا ہے۔ بیان کے آخر میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت اور بلوچستان حکومت سمیت پی ڈی ایم اے، این ڈی ایم اے کو متاثرین کے فوری بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ پریشان حال عوام کو فوری طور پر صحت خوراک اور رابطہ سڑکوں کیلئے ریلیف مل سکے۔ ویسے حالیہ مون سون موسم کی شدت کی وجہ سے پورا بلوچستان متاثر لیکن بعض اضلاع میں زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ بلوچستان کے تمام اضلاع کو آفت ذدہ قرار دے کر انسانی زندگی کی بحالی اور نقصانات کے ازالہ کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کرکے کردار ادا کیا جائے تاکہ بلوچستان میں سڑکوں سمیت صحت خوراک روزگار اور زمینداری بحال ہوسکے۔
[…] رہنما سابق گورنر بلوچستان و سابق وفاقی وزیر جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے عدل و انصاف کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے […]
[…] (مسائل نیوز) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پیپلز بس سروس کے 9 روٹس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے […]