MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آخری لمحے تک سمجھتے رہے ہماری حکومت جون تک رہے گی

0 240

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا کہ ہم تو آخری لمحے تک سمجھتے رہے ہماری حکومت جون تک رہے گی ۔ تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ہم نے سبسڈی کا اعلان کیا تو اس وقت کیا عدم اعتماد تحریک پیش ہوئی تھی؟ ہم تو سمجھ رہے تھے ہماری حکومت جون تک جاری رہے گی تو کیا ہم معاشی بارودی سرنگیں اپنے لیے لگا رہے تھے؟۔
اسد عمر نے کہا کہ ہم نے مختلف طریقوں سے سبسڈی جاری رکھی ، حکومتی اخراجات کم کرکے بھی عوام کیلئے سبسڈی جاری رکھی جب کہ شوکت ترین تفصیل سے بتا چکے ہیں کس طرح 460 ارب سبسڈی دینی تھی ہم تو آئی ایم ایف کے ہوتے ہوئے معیشت چلاتے رہے ، ساڑھے 3 سال زرمبادلہ ذخائر میں 35 فیصد کا اضافہ ہوا ، آئی ایم ایف کے ہوتے ہوئے معیشت کی گروتھ 6 فیصد تک رہی ، ہم نے ساڑھے 3 سال گزار دیئے ایسا کیا ہو گیا کہ 2 ماہ میں معیشت گرگئی۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ پورے ملک کے سیاستدان اس وقت نومبر کا ذکر کر رہے ہیں لیکن اگر کوئی بیوقوف سمجھتا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری اس نے کی ہے لہذا اب چیف وہی کریں گے جو تقرری کرنے والا شخص چاہتا ہے تو اس سے بڑا گدھا کوئی نہیں ، جس وقت نوٹیفیکیشن کی سیاہی بھی خشک نہیں ہوئی ہوگی اس وقت سے ہی آرمی چیف آزاد ہو جاتا ہے ، پاکستان کی تاریخ سے اگر کسی نے یہ سبق نہیں سیکھا تو اس نے کچھ نہیں سیکھا ۔ جب کہ آئی ایس آئی چیف کے نوٹی فیکیشن کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ جب ہم اس مسئلے کے حل ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس سے نکلے تو ہماری پارٹی کے ایک بڑے لیڈر نے مجھ سے ایک اہم بات کی تھی جو مجھے آج بھی یاد ہے کہ ’اسد جی دراڑ تو پڑ گئی ہے‘۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.