MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

2 231

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تینوں میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جانے والے ایک روزہ میچز کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 300 روپے اور زیادہ سے زیادہ 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔
میچز کے ٹکٹس بک می ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے سمیت ایم اینڈ پی کے مخصوص آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہوں گے، شہریوں کی سہولت کے لیےفاطمہ ٹاؤن، گلگشت ٹاؤن اور کچہری چوک پر موجود موبائل وینز پر بھی ٹکٹ فروخت کیے جائیں گے۔ پی سی بی کی جانب الٰہی برادرز، حنیف محمد، مشتاق احمد اور وسیم اکرم انکلوژرز کے ٹکٹ کی 300 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ فضل محمود، عمران خان، جاوید میانداد اور ظہیر عباس انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ پینل میں این بشپ، جیفری ڈوجون، بازید خان، ثناء میر اور عروج ممتاز شامل ہیں جبکہ زینب عباس بطور براڈکاسٹ پرزینٹر ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ سیریز میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی براڈکاسٹ کوریج کے لیے 21 ایچ ڈی کیمروں سمیت ڈی آر ایس کے لیے ہاک آئی کیمروں کا استعمال بھی کیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز) ہالینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان رواں ہفتے کیا جائے گا۔ تفصیلات کے […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز) فٹبال ورلڈ کپ میں ٹکٹوں کی فروخت کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، پہلے میچ سے قبل تک تقریباً 30 لاکھ ٹکٹ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.