MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اشنا شاہ کی دلہن بنے ولیمے کے روز گالف کھیلنے کی ویڈیو وائرل

1 244

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ اور معروف گالفر حمزہ امین کا گزشتہ روز ولیمہ ہوا، تقریب کے دوران اشنا شاہ کی گالف کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلا تکے مطابق گزشتہ روز اشنا شاہ کی ولیمہ کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔ جس کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں ۔ ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ” حمزہ امین اپنی اہلیہ اشنا شاہ کو گالف کھیلنا سکھا رہے ہیں جس کے بعد اشنا شاہ نے گالف کی گیند کو ہٹ لگائی اور خوشی کا اظہار بھی کیا”۔

اس کےعلاوہ حمزہ امین نے انسٹاگرام اسٹوری پر گالف کھیلتے ہوئے تصویر شیئر کی جس کا کیپشن دیا کہ “ولیمے کی تیاری کر رہا ہوں”۔انہوں نے ایک اور انسٹاگرام سٹوری پر اشنا شاہ کی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ “میری خوبصورت اہلیہ ولیمے کیلئے تیار ہیں”۔

- Advertisement -

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

اشنا نے سفید رنگ کی ساڑھی اور زیور بھی پہن رکھا ہے اور خوبصور ت مسکراہٹ کے ساتھ تصویر کیلئے پوز دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اشنا شاہ اور حمزہ امین نے کچھ روز قبل ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔تاہم اشنا شاہ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شادی کے جوڑے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، شادی کی تقریب کے دوران اشنا نے اپنے شوہر کے ساتھ رقص بھی کیا، بعدازاں انہوں نے تقریب کی ویڈیوز جاری کرنے پر فوٹو گرافرز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔ بعدازاں اداکارہ نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے معذرت کی اور عارضی طور پر سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)بھارت میں ایک منفرد واقعہ پیش آیا جہاں نوجوان اپنی شادی کی خوشی میں شادی میں شرکت کرنا بھول […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.