‘عمران خان جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کے ماسٹر مائنڈ تھے’، لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی کارروائی کیلئے درخواست دائر
لاہور (مسائل نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔
- Advertisement -
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عمران خان کیخلاف دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے عدلیہ کو دباؤ میں لانے کیلئے کارکنان کو اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس بلایا۔ عمران خان جھتوں کی صورت میں اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں پیش ہوئے۔ نعرے بازی کرتے ہوئے عدالتوں میں پیش ہونا توہین عدالت ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کے ماسٹر مائنڈ تھے، ان کی سربراہی میں عدلیہ کیخلاف مہم چلائی جارہی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرتے ہوئے طلب کر کے ان کی جواب دہی کرے۔
[…] نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں سب سے بات اور سمجھوتہ کرنے کو تیار […]