MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گوادر میں موسم بہار کی آمد پر رنگ برنگے پھولوں کی نمائش

0 302

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

موسم بہار کو خوش آمدید کہنے کے لیے بلوچستان کے شہر گوادر میں خوبصورت پھولوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جہاں شہر بھر سے لوگ، اسکول و یونیورسٹی کے طلباء وطالبات ان دلکش مناظر سے لطف اندوز ہونے پہنچ گئے۔
ضلعی انتظامیہ اور پاک آرمی کی جانب سے نمائش کا افتتاح کیا گیا ۔ اس نمائش میں مختلف قسم کے رنگ برنگے پھول رکھے گئے۔
نمائش میں موجود پھولوں اور پودوں کو خوبصورتی کے ساتھ ترتیب دیا گیا۔ پھولوں کی نمائش نے جہاں ماحول کو دلکش رنگوں سے بھر دیا وہیں شہریوں کے چہرے بھی پھولوں کی طرح خوشی سے کھل اٹھے۔
نمائش کا مقصد عوام کو صحت مندانہ تفریح کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان میں باغبانی کا شوق بھی اجاگر کرنا ہے۔
عوام کا کہنا تھا کہ گوادر میں اس نمائش کا انعقاد ایک خوش آئند اقدام ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.