صوبے کا امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے،سردار رند
سبی(جی این ایم)رند قومی اتحاد کے مرکزی چےئرمین سردار زادہ میر سردار خان رند نے کوئٹہ کے علاقے فاطمہ جناح روڈ میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہیدہونے والوں کے لواحقین و ذخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ سازش کے تحت کوئٹہ سمیت بلوچستان میں دہشت گردی کی کاروائیاں کی جارہی ہے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے عناصر کی گرفتاری کے لئے ٹھوس بنےادوں پر قدم اٹھایا جائے
- Advertisement -
اس موقع پر رند قومی اتحاد کے مرکزی ترجمان میر حبیب الرحمن رند ، وڈیرہ فدا علی رند ، میر شادی خان بنگلزئی، میر خدائےدار رند ، میر میوہ خان رند ، میر عبدالستار رند بھی موجود تھے رند قومی اتحاد کے مرکزی چےئرمین سردار زادہ میر سردار خان رند نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں بے گناہ افراد کی شہادت سے دل خون کے آنسو روتا ہے دہشت گردوں اوربے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں
عوام کے جان ومال کی حفاظت ریاست ٹھوس بنیادوں پر قدم اٹھاتے ہوئے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ ممکن بنائیں انہوں نے کہا کہ رند قبائل کسی کو بھی صوبے کا امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کوئٹہ دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔