کوئٹہ (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ بلوچستان کی امن کو تہہ تیغ کرنے والے بلوچوں کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ،دہشتگرد اندرون ہوں یا بیرون سیکورٹی فورسز کے جوان انہیں کیفر کردار تک پہنچاکر دم لیںگے ،حکومت بلوچستان سیکورٹی فورسزکے ساتھ اور ہر فورم پر دفاع کریگی ،نوشکی میں 9دہشتگرد ہلاک جبکہ پنجگور میں آپریشن جاری ہے ،قومی میڈیا مس انفارمیشن پھیلانے سے گریز کریں ،
- Advertisement -
بلوچستان آدھا پاکستان ہیں ،واقعات ہوتے ہیں تو لوگ صرف کوئٹہ سمجھتے ہیں زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے البتہ بلوچستان کے مسئلے کے حل کیلئے مذاکرات کے دروازے آخری وقت تک کھلے رہیںگے ، حکومت میں کوئی اختلاف نہیں جمہوری عمل میں آزادی اظہار رائے ہر کسی کا حق ہے
لیکن ہر کسی کی سوچ ایک جیسی نہیں ہوسکتی ،3سالوں سے نظرانداز حکومتی واپوزیشن حلقوں کو فنڈز دئےے جارہے ہیں ہماری ذمہ داری ہے کہ چیزوں کو بہتری کی طرف لے جائیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعیت علماءاسلام (نظریاتی) کے دفتر کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جمعیت علماءاسلام نظریاتی کے مولاناعبدالقادر لونی ،مولاناقاری مہراللہ ،مولاناسیدعبدالستار شاہ چشتی ،ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ سید فدا حسین شاہ ودیگر بھی موجود تھے ۔
[…] نیوز)جمعیت علماءاسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیر حضرت مولانا عبدالقادرلونی صاحب نے […]