مائیکل جیکسن کے وارث کی منگنی؛ جانیے پرنس جیکسن کی منگیتر کون ہے؟
نیویارک(مسائل نیوز)موسیقی کی دنیا کے مشہور و معروف گلوکار مائیکل جیکسن کے بڑے بیٹے پرنس جیکسن نے اپنی دوست مولی شرمانگ سے منگنی کرلی ہے۔ 28 سالہ پرنس جو ایک فلاحی ادارے کے بانی بھی ہیں نے آٹھ سالہ دوستی کے بعد مولی کو شادی کی پیشکش کی۔ اس خوشی کا اظہار انہوں نے انسٹاگرام پر کیا۔
پرنس نے اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ اور مولی مل کر کئی خوبصورت لمحے گزار چکے ہیں جیسے دنیا بھر کی سیر، گریجویشن مکمل کرنا اور زندگی سے جڑی کئی چیزیں سیکھنا۔ اب وہ اپنے تعلق کے نئے باب کا آغاز کرنے کے لیے پُرجوش ہیں۔
- Advertisement -
پرنس لاس اینجلس میں ایک فلاحی تنظیم چلاتے ہیں جو پسماندہ علاقوں کے بچوں کو تعلیم، خوراک اور کھلونوں کی فراہمی میں مدد دیتی ہے۔ ان کے بہن بھائیوں میں 27 سالہ پیرس اور 23 سالہ پرنس دوم شامل ہیں۔
یاد رہے کہ پرنس مائیکل جیکسن اور ان کی دوسری اہلیہ ڈیبی رووے کے بیٹے ہیں جن کا اصل نام مائیکل جوزف جیکسن جونیئر ہے لیکن وہ پرنس کے نام سے مشہور ہوئے۔ صرف 12 سال کی عمر میں والد کی وفات کے بعد انہوں نے اداکاری اور پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھا۔