عمران خان نے الیکشن کمیشن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
لاہور (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن اختیارات سے تجاوز کر کے پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کر رہا ہے۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین کوعہدے سے ہٹانے کے لیے غیر قانونی نوٹس جاری کیا۔الیکشن کمیشن نے 7 دسمبر 2022 کو خلاف قانون کارروائی کا آغاز کیا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الیکشن کمیشن میں مکمل اثاثے ظاہر کر رکھے ہیں۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن کمیشن کیجانب سے بھیجے گئے نوٹس کو معطل کرنے کا حکم دے۔
عدالت الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکنے کا حکم دے۔
- Advertisement -
واضح رہے کہ گزشہ دنوں الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دیا اور فوجداری کارروائی کا حکم دیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنایا،الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 63 ون پی کے تحت نااہل قراردیا۔ الیکشن کمیشن نے کہا عمران خان کی نااہلی 5 رکنی کمیشن کا متفقہ فیصلہ ہے۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے غلط گوشوارے جمع کروائے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان رکن قومی اسمبلی نہیں رہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی قومی اسمبلی کی سیٹ خالی قرار دیا گیا،جبکہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ الیکشن کمیشن نے 19 ستمبر کو دلائل مکمل ہونے کے بعد عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
سماعت کے دوران مسلم لیگ (ن) کے وکیل خالد اسحق نے مؤقف اپنایا تھا کہ ریفرنس میں سوال عمران خان کی جانب سے تحائف ظاہر نہ کرنے کا تھا اور عمران خان نے جواب میں تحائف کا حصول تسلیم کیا اور یہ بھی تسلیم کیا کہ تحائف گوشواروں میں ظاہر نہیں کیے۔سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر کیا جانے والا توشہ خانہ ریفرنس حکمراں اتحاد کے 5 ارکان قومی اسمبلی کی درخواست پر اسپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا۔
[…] (مسائل نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان […]
[…] آباد(مسائل نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کی […]
[…] (مسائل نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے شریف خاندان کی رمضان شوگر ملز کو فوری چلانے کی اجازت […]