MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی ایم ڈبلیو ایم کو منانے کے لیے متحرک ہو گئی

0 195

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) پی ٹی آئی کی قیادت نے مجلس وحدت المسلمین کی قیادت سے رابطہ کیا ہے۔پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی نے ایم ڈبلیو ایم قیادت سے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم 2014 سے اتحادی ہے، اتحاد نہ توڑا جائے۔ذرائع ایم ڈبلیو ایم کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے تحفظات دور کرنے کے لیے دو رکنی کمیٹی بنا دی۔کمیٹی میں صوبائی وزیر اسلم اقبال اور مونس الہیٰ شامل ہوں گے۔
جب کہ مونس الہیٰ کی بیرون ملک سے آمد کے بعد کمیٹی ایم ڈبلیو ایم کی قیادت سے رابطہ کرے گی۔قبل ازیں ترجمان ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ بعض نجی ٹی وی چینلز پر غلط خبریں نشر کی جارہی ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ ایم ڈبلیوایم کے کوئی تحفظات دور نہیں کئے گئے۔ ترجمان ایم ڈبلیوایم کے مطابق پی ٹی آئی کی اعلی قیادت یا وزیر اعلی پنجاب اور ایم ڈبلیوایم کے درمیان تاحال کوئی باقاعدہ رابطہ نہیں ہوا ۔
ترجمان نے کہاکہ وزیر اعلیٰ جب تک تحفظات دور نہیں کرتے زہرا نقوی پرویز الٰہی کو ووٹ نہیں دیں گی۔ ترجمان نے کہا کہ ایم ڈبلیوایم اب بھی بیرونی مداخلت کی ذریعے وطن عزیز میں رجیم چینج آپریشن کو قابل مذمت اقدام قرار دیتی ہے۔ ترجمان ایم ڈبلیوایم نے کہاکہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن اس صورت حال میں وزیر اعلی کو ووٹ نہیں دے سکتے۔ایم ڈبلیو ایم کے مطابق پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیو ایم کے درمیان طے معاہدہ کو کوئی اہمیت نہیں دی۔
ترجمان نے کہاکہ مشکلات کے حل کیلئے کوئی مثبت اقدام نہیں اٹھایا۔ ترجمان ایم ڈبلیوایم کے مطابق حافظ اعمار یاسر ایم پی اے نے پنجاب حکومت کو یرغمال بنا رکھا ہے۔اد رہے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی اہم اتحادی جماعت ایم ڈبلیو ایم کی ایم پی اے نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر ایم ڈبلیو ایم پولیٹکل کونسل نے مشاورت کے بعد اہم فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ایم ڈبلیو ایم نے وزیراعلیٰ پنجاب کے بعض اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور ایم ڈبلیو ایم کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی وزیراعلیٰ پنجاب کو ووٹ نہیں دیں گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.