MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایک سال کے فرق سے دو جڑواں بچوں کی پیدائش

1 315

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن(ویب ڈیسک )کیا کبھی آ پ نے سنا ہے کہ جڑواں بچے دو الگ الگ سال میں پیدا ہوئے ہوں؟ ایسا منفرد واقعہ حال ہی میں امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہوا جب جڑواں بچوں کی پیدائش الگ الگ سال میں ہوئی۔امریکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا میں ایک خاتون کے ہاں 31 دسمبر 2021 کی رات 11 بج کر 45 منٹ پرایک بچے کی پیدائش ہوئی،

- Advertisement -

جس کا جڑواں ٹھیک 12 بجے یعنی یکم جنوری 2022 کو دنیا میں آ یا۔اسپتال انتظامیہ نے سوشل میڈیا پریہ خبرشیئر کرتے ہوئے بتایا کہ جڑواں بچوں میں ایک لڑکا اورایک لڑکی ہے۔

جڑواں بچے 15 منٹ کے وقفے سے دنیا میں ا ئے اس لیے دونوں کی پیدائش کا سال مختلف ہوگیا۔ دونوں بچے اور ان کی والدہ صحت مند ہیں۔جڑواں بچوں کی والدہ نے بچوں کی پیدائش کا سال مختلف ہونے کو دلچسپ اتفاق قرار دیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.