MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کا فیصلہ غلط تھا، سب پشیمان ہیں، اسد قیصر

1 256

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو 2019 میں توسیع دینے کے فیصلے کو غلط قرار دیدیا۔ایک انٹرویومیں اسد قیصر نے سابق آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کے ایک ہفتے بعد کہا کہ پی ٹی آئی سابق آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ)قمر جاوید باجوہ

- Advertisement -

کو توسیع دینے پر پشیمان ہے۔ایک انٹرویومیں سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمنٹ کا قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے کا فیصلہ غلط تھا، یہ چیزیں کسی شخصیت کیلئے نہیں ہوتیں۔اسد قیصر نے کہاکہ جنرل (ر)قمر جاوید باوجوہ کو توسیع دینے پر سب پشیمان ہیں کہ ہم نے غلطی کی ہے۔ان سے سوال پوچھا گیا کہ توسیع کا فیصلہ کیوں کیا؟ جس کے جواب میں پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کیوں اور کیسے کیا لیکن جیسے بھی کیا غلطی کی ہے۔انہوں نے کہاکہ جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے کا فیصلہ صرف پی ٹی آئی کا نہیں تھا، توسیع دینے کا فیصلہ تمام جماعتوں کا تھا۔عمران خان کی جانب سے حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیش کش کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ہم یہ نہیں کہتے کہ پہلے انتخابات کی تاریخ دیں، مذاکرات میں انتخابات ایجنڈے میں شامل ہونا چاہیے۔فیصل واڈا کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ فیصل واڈا کو صرف عمران خان کی کرسی پر نہیں بٹھایا، باقی سب کچھ دیا۔انہوں نے کہاکہ فیصل واڈا نے بڑا ظلم کیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] قومی اسمبلی اور رہنما پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت الیکشن سے پہلے عمران خان کو گرفتار […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.