MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فواد چوہدری کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا

1 314

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے بھی اکاؤنٹ ہیک ہو جانے کی تصدیق کی گئی۔اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد فواد چوہدری کے اکاؤنٹ سے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کے انتقال کی خبر شئیر کی گئی جس کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
ہیکر نے نا صرف فواد چوہدری کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹس کیں بلکہ ان کی پروفائل پکچر بھی تبدیل کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کی تصویر بھی لگا دی۔تاہم فواد چوہدری کے اکاؤنٹ سے ٹویٹ میں بتایا گیا کہ ’ میرا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے‘۔
یہاں واضح رہے کے چند دن قبل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا واٹس ایپ ہیک ہو گیا جس کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے واٹس ایپ انتظامیہ سے ای میل پر رابطہ کیا۔
واٹس ایپ انتظامیہ نے ہیکنگ کی تحقیقات کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔واٹس ایپ انتظامیہ نے کہا کہ ڈیٹا مکمل محفوظ ہے،نظر رکھے ہوئے ہیں۔واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق واٹس ایپ بحال ہونے میں 7 روز لگ سکتے ہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہ سابق وزیراعظم عمران خان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ہیک ہوا تھا۔بتایا گیا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے کے کچھ دیر بعد ہی بحال کردیا گیاتھا۔
ڈی ایم ڈبلیو(ڈیجیٹل میڈیا ونگ) کے جنرل مینیجر عمران غزالی نے ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان کے انسٹا اکاؤنٹ ہیک ہوجانے کی خبروں کی تصدیق کی اور لکھا کہ عمران خان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہوگیا تھا جس کی بحالی کے لیے وہ میٹا کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ کچھ ہی دیر بعد عمران غزالی نے بذریعہ ٹوئٹر عمران خان کا اکاؤنٹ بحال ہونے کی تصدیق کی۔
عمران غزالی نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا انسٹاگرام کے علاوہ ٹوئٹر اور فیس بک اکاؤنٹ ہیک نہیں کیا گیا ، ہیک کیے گئے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو بھی 15 منٹ میں بحال کردیا گیا تھا۔اکاؤنٹ کو ہیک کیے جانے کے دوران عمران خان کے اکاؤنٹ سے ایلون مسک سے متعلق ایک پوسٹ اور اسٹوری شیئر کی گئی تھی جو کہ اکاؤنٹ بحال ہوتے ہی ڈیلیٹ کردی گئی۔سابق وزیراعظم عمران خان سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز ٹوئٹر ، انسٹاگرام اور فیس بک پر خاصے فعال رہتے ہیں جب کہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کے فالوورز کی تعداد 7 ملین سے زائد ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.