MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کا قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا فیصلہ جذباتی تھا

1 226

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) عمران خان کے وکیل حامد خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا فیصلہ جذباتی تھا۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استعفوں کا فیصلہ شاید کسی کے مشورے پر کیا گیا۔بیرسٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ استعفوں کے معاملے پر تحریک انصاف نے موقف تبدیل نہیں کیا۔
تحریک انصاف کا موقف عمران خان والا موقف ہی ہے۔جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مخصوص ممبران کے استعفے شہباز شریف کے کہنے پر منظور ہوئے ثابت ہوگیا کہ اسپیکر نے استعفوں کی منظوری نہیں دی۔ایک انٹرویو میں فرخ حبیب نے کہاکہ آڈیو لیکس سے ثابت ہوچکا ہے کہ اسپیکر نے پی ٹی آئی ممبران کے استعفوں کی منظوری نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ لندن میں فیصلہ ہوا یا کہیں اور یہ ہمیں نہیں پتہ لیکن شہباز شریف نے فیصلہ کیا، شہباز شریف کی ہدایت پر ہی مخصوص لوگوں کے استعفے منظور کیے گئے۔فرخ حبیب نے کہاکہ قاسم سوری نے بطور قائم مقام اسپیکر تمام استعفے منظور کرلیے تھے،راجہ پرویز اشرف آئے تو انہوں مرضی کے استعفے منظور کرلیے۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہاکہ11استعفے پی ٹی آئی ارکان کے پیش ہوئے بغیر ہی منظور کیے تو باقی بھی کرتے جو استعفے منظور کیے گئے وہ کون سا اسپیکر کے سامنے پیش ہوئے تھے۔
انہوںنے کہاکہ یہ کیا طریقہ ہی11استعفے منظور کیے ان پر ضمنی الیکشن کرانے جارہے ہیں، ایسے ہی یہ مرحلہ وار استعفے منظور کروا کر ضمنی الیکشن کراتے رہیں گے۔فرخ حبیب نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں یہ بھرپور سرکاری مشینری استعمال کریں گے، آڈیو لیکس آنے کے بعد استعفوں پر امتیازی سلوک سامنے آچکا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز ) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی سماعت کے دوران وکیل سے کہا کہ ہم آپ کو 5 دن دے دیتے ہیں، مطمئن کریں آپ پارلیمنٹ واپس جانا چاہتے ہیں، پٹیشنرز بیان حلفی دے دیں کہ پارلیمنٹ کے بائیکاٹ کی پارٹی پالیسی کو نہیں مانتے،پارلیمنٹ کا بہت احترام ہے ،اس کی بہت بے توقیری ہوگئی ہے ،جمہوریت کا مذاق نہ بنائیں،سیاسی تنازعات حل کرنے کیلئے بہترین فورم پارلیمنٹ ہی ہے ،عوامی بہترین مفاد میں یہ ہے کہ سیاسی عدم استحکام نہ ہو،پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال نہ کیا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)قومی اسمبلی نے مانع اغراق محصولات (ترمیمی) بل 2022 اور ریلوے (ترمیمی) […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.