اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ لو سے ملاقات میں سائفر یا مبینہ دھمکی پر بات نہیں ہوئی۔انہوں نے جیو نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میری امریکی وزیر خارجہ بلنکن سے ملاقات کے موقع پر ڈونلڈ لو بھی موجود تھے۔بلنکن سے بات چیت کا محود سیلاب سے تباہی تھا۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سازش کی بات کرنے والے امریکیوں سے الیکشن کی بات کریں تو افسوسناک ہے۔
خان صاحب کی کوشش ہے زبردستی کسی امپائر کی انگلی اٹھ جائے، امپائر کی انگلی اٹھنے سے متعلق عمران خان کی کوشش ناکام رہے گی۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے فیصلہ کرنا ہو گا کہ کب تک عمران خان کو لاڈلے کی طرح چلائیں گے۔قبل ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایک ہی وقت میں دو پاکستان نہیں چل سکتے، ایک پاکستان پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور دوسرا سیاست کررہا ہے، اس وقت سیاست چھوڑ کر ہم سب کو سیلاب متاثرین کی مدد کرنا ہوگی۔
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی ہائوس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب ابھی ختم نہیں ہوا، ملک کی آبادی کا ایک بہت بڑا حصہ اس قدرتی آفت کو جھیل رہا ہے، بلوچستان کے پہاڑی علاقوں کا پانی تاحال سندھ میں داخل ہو رہا ہے۔ زیرِآب آنے والے علاقوں میں سے 50 فیصد علاقوں سے پانی کا اخراج ہوچکا ہے، جبکہ باقی علاقے تاحال زیرِ آب ہیں۔
خیرپور ناتھن شاہ اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا جائے تو سڑکوں کی دونوں جانب سمندر ہی سمندر ہے۔ یہ سیلاب ماضی کی طرح دریا کی وجہ سے نہیں آیا، بلکہ آسمان سے برسنے والی رکارڈ بارش کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ رکاڈ بارشوں کی وجہ سے 3 کروڑ 30 لاکھ شہری متاثر ہوئے ہیں، جو آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کی کل آبادی سے زیادہ ہیں۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.