ملک میں خواتین پر مجرمانہ حملے باعث تشویش ہیں، پلوشہ خان
اسلام آباد (ویب ڈیسک)رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ ملک میں خواتین پر مجرمانہ حملے باعث تشویش ہیں۔ اپنے بیان میں پلوشہ خان نے کہاکہ خواتین متعلق وزیر اعلی پنجاب کی سوچ عمران خان کی سوچ ہے ،خواتین پر پابندیاں کسی قیمت پر منظور نہیں۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد میں غیر ملکی خاتون سفارت کار کی توہین شرمناک عمل ہے ،حکومت کی طرف سے قانون کے غلط استعمال سے مجرموں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔