MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اچھا ہوتا گائے دودھ کی جگہ پیٹرول دیتی دلچسپ ویڈیو وائرل

1 266

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز) ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی گائے کے ہمراہ گفتگو کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

- Advertisement -

پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے ، اس حوالے سے سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی گائے کے ہمراہ گفتگو کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شگفتہ اعجاز ایک باڑے میں موجود ہیں جہاں وہ کھڑی اپنے خیالوں میں گم کہہ رہی ہیں کہ’کتنا ہی اچھا ہوتا اگر یہ گائے دودھ کی جگہ پیٹرول دیتی، ہمارے تو مزے ہی ہوجاتے’۔ویڈیو میں پیچھے سے آواز آتی ہے ‘پاگل، اگر ہم چارے کے بجائے ڈیزل سے چلتی ہوتیں تو پھر تم کیا کرتیں؟ چپ کرکے دودھ نکالو’۔اداکارہ کی اس دلچسپ ویڈیو میں ایسے ظاہر کیا گیا کہ گویا گائے جواب دے رہی ہو جسے سن کر شگفتہ اعجاز خود بھی حیران رہ گئیں۔سینئر اداکارہ کی اس تخلیقی صلاحیت سے مداح خوب محظوظ ہوئے اور ویڈیو پر تبصرے بھی کیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اُن کے نام سے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹس بنانے والوں پر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.