MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فواد چوہدری اور شفقت محمود کی قومی اسمبلی کے اندر خواجہ سعد رفیق کے ساتھ ’رازو نیاز‘ کی باتیں کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

2 399

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)قومی اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کے شور شرابے کے باعث ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کیا گیا تھا جو کہ ابھی تک شروع نہیں ہو سکا ہے ، اجلاس تاخیر کا شکا ر ہے لیکن قومی اسمبلی کے فلور سے ایک دلچسپی سے بھر پور ویڈیو وائرل ہو گئی ہے ۔

- Advertisement -

تفصیلات کے مطابق سپیکر اسد قیصر نے شاہ محمود قریشی کی تقریر کے دوران اپوزیشن کے شور شرابے پر اجلاس ملتوی کیا گیا اور وقفے کے دوران خواجہ سعد رفیق اپنی نشست سے اٹھ کر حکومتی بینچز پر گئے اور فواد چوہدری کو نشست سے اٹھا کر الگ بیٹھ گئے، اس کے علاوہ وہ شفقت محمود کے ساتھ بھی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دکھائی دیئے ۔ان کی اس گفت و شنید کے لمحات کو ممکنہ طورپر گیلری میں موجود کسی صحافی یا پھر مہمان نے اپنے کیمرے میں عکسبند کر لیا اور سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا ۔

بلاول بھٹو بھی چوہدری شجاعت کے بیٹے سالک حسین کا شکریہ ادا کرنے ان کی نشست پر پہنچ گئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] (مسائل نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز جیتیں یا پرویز الہیٰ آئین شکن […]

  2. […] نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہوئی لیکن بعض لوگ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.