عمران خان کے بیان پر پوری قوم میں غصے کی لہر ہے
لاہور (مسائل نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کی ساری سیاست تخریب کاری ہے، عمران خان کے بیان پر پوری قوم میں غصے کی لہر ہے، بتایا جائے ملک کے تین ٹکڑوں کا نظریہ آپ کو کس نے دیا ، کیا یہ نظریہ آپ کو زیک گولڈ اسمتھ نے دیا یا اسرائیل نے دیا ، ملک کے نہیں بلکہ پاکستان تحریک انصاف کے 300 ٹکڑے ہونے چاہئیں، عمران خان رانا ثنائ اللہ سے ڈر کر بھاگ گئے،عمران خان عدلیہ کوسیاست میں گھسیٹ رہے ہیں،ہم نے فوج پر مثبت تنقید کی تھی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مریم نوازنے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے آئین توڑا اس وجہ سے عدالتیں رات کوکھلیں، عمران خان عدلیہ کوسیاست میں گھسیٹ رہے ہیں، عدلیہ کو سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں کہ لانگ مارچ میں میری مدد کرو۔
- Advertisement -
مریم نواز نے کہا ہے کہ ابھی توعمران خان ہاتھ ہی نہیں لگے، انکو کسی نے کچھ کہا ہی نہیں، بھٹو نے ایٹمی پروگرام کا خواب دیکھا تب عمران باہر عیاشی کر رہے تھے، نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کیے تب بھی عمران خان باہرعیاشی کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کوایٹمی ملک بنانے کے لیے نواز شریف نے قربانیاں دیں، پاکستان کواپنی نالائقی کی وجہ سے پوری دنیا سے لڑا دینا صحیح فیصلہ ہی انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی فوج پر تنقید کی لیکن ہم نے مثبت تنقید کی تھی، سپہ سالار جب آپ کے ساتھ کھڑے تھے تو وہ عظیم تھے، جب سپہ سالار الگ ہوئے تو وہ میر صادق اور میر جعفر ہوگئے۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے آئین توڑا تھا اس کی جزا میں ہار ڈالنا نہیں بنتا، پاک فوج پاکستان کی سرحدوں کی رکھوالی ہے، عمران خان اب ضمانتی لیڈرہیں، رانا ثنائ کے خوف سے پشاورمیں بنکرمیں چھپ کربیٹھے ہیں۔
جو خود کو سیاسی لیڈر کہتے تھے آج ضمانتی ہوگئے ہیں۔مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کو کیا حق ہے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں پربات کری عمران خان نے ایٹمی پروگرام کو ڈی نیو کلیئرائز کرنے کی بات کی، ان کا اقتدار چلا گیا تو وہ ایٹمی پروگرام سے متعلق ایسی باتیں کرنے لگے ہیں۔ عمران خان کا بیان قابل مذمت ہے۔عمران خان کے پی کے وسائل پرقبضہ کرکے بیٹھا ہے، آپ کویہ بھی پتا ہے پاکستان کتنی قربانیوں کے بعد آزاد ہوا انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے 2 بارجلاوطنی برداشت کی، اقامے پرنکالا گیا، پاکستان میں سیاستدانوں نے کیا کچھ نہیں سہا، نوازشریف3بار اقتدار سے نکالے گئے، ان کے ہاتھ جہاز کی سیٹ سے باندھے گئے، نواز شریف کی بیٹی کو ان کے سامنے گرفتار کیا گیا ،نوازشریف نے ہرظلم کے بعد بھی پاکستان زندہ باد کی آواز دی۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر بھی مشکلات آئیں لیکن آواز آئی پاکستان کھپے اور کبھی کسی سیاسی جماعت نے ملک کے 3 ٹکڑے ہونے کا بیان نہیں دیا ۔مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کیلئے دی گئی قربانیوں کی توہین کی، عمران خان کی سیاست کی300ٹکڑے ہوں گے، مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا ہے کہ تین ٹکڑوں والانظریہ کسی نے آپ کو دیا ہی کیا یہ نظریہ گولڈ اسمتھ نے دیا یا اسرائیل نی حکومت سے اپیل ہے دماغی، نفسیاتی امراض کے ماہرین کا بورڈ بنائے، بورڈ عمران خان کا ذہنی اورنفسیاتی معائنہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ تو عمران خان کا تھا ہی نہیں، وہ تو انہوں نے چھینا تھا، اقتدارکی خاطرکبھی کسی شخص کواتنا بیچین نہیں دیکھا، فتنہ خان کے کل کے بیان پرپوری قوم افسردہ ہے، عمران خان کا بیان قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ وہ دماغی اور نفسیاتی ماہرین پر مشتمل بورڈ بنائے کیونکہ عمران خان کا نفسیاتی معائنہ ضروری ہو گیا ہے وہ اقتدار کے لیے ہوش کھو بیٹھے ہیں۔
عمران خان اقتدار ملنے کے 30 دن میں ہی بے نقاب ہو گئے تھے اور وہ اپنی ناکامی کا ملبہ ملک پر ڈالنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنا رخ پاکستان کی سالمیت کی طرف کر دیا کیونکہ انہیں اقتدار کھو جانے کی تکلیف ہے اور کبھی نہیں دیکھا کسی سیاسی جماعت نے سڑکوں کے درخت جلائے ہوں جبکہ جو شخص اقتدار میں پاکستان کی تباہی تھا، آج اس کو مہنگائی یاد آ گئی، عمران خان نے عدلیہ کے بعد اب پاکستان کی طرف توپوں کا رخ کر لیا ہے۔
عمران خان کہتے تھے آلو، پیاز، ٹماٹر کے نرخ پتہ کرنے نہیں آ یا لیکن آج انہیں آلو، پیاز کے نرخ یاد آ گئے۔ عمران خان نے کسی کے کہنے پر سی پیک کو بند کرنا تھا جبکہ عمران خان لوگوں کے بچے مروا رہے ہیں اور اپنے تو باہر بیٹھے ہیں۔ میں نواز شریف کی بیٹی ہوں اور ڈیتھ سیل میں رہ کر آئی ہوں، آپ بھی اپنے بچے لائیں۔انہوں نے کہا کہ عوام میری حمایت نہ کریں لیکن پاکستان کے ساتھ کھڑے ہو جائیں کیونکہ ہمیں اس فتنے اور شر سے ملک کو بچانا ہے اور عمران خان ہاتھ میں تسبیح اور زبان کا غلط استعمال کرتے ہیں، انہیں پچھتانا چاہیے۔
جسٹس شوکت عزیز کے ساتھ ناانصافی ہوئی ان سے متعلق حکومت سے بات کروں گی۔ انصاف دینے سے عزت بڑھتی ہے۔ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ کہتے ہیں جہاد کیلئے نکلو لوگوں نے دیکھا جہاد ہیلی کاپٹر میں لٹکا ہوا تھا، عمران خان اپنی جماعت کو اور کارکنوں کو دھوکہ دیکر بنی گالہ چلے گئے، کوئی ایک شخص بتا دیں جس کیساتھ عمران خان نے وفا کی ہو، اپنے آپ کو انقلابی لیڈر کہنے والا ضمانتی لیڈر ہے۔
مریم نوانز کا کہنا تھا کہ اگلے الیکشن کی دھاندلی کا جو آپ پروگرام بنا رہے تھے کیا وہ صحیح فیصلہ ہے، آپ افواج پاکستان کو کہہ رہے ہیں صحیح فیصلے کریں کیا آر ٹی ایس بٹھانا صحیح فیصلہ ہے، عمران خان کی ساری سیاست تخریب کاری ہے، فرح گوگی سے بنی گالہ جو مال گاڑی چلتی تھی عمران خان کواسکے بند ہونے کی تکلیف ہے۔