آپ احترام کے دائرے میں رہتے ہوئے بہترین دلائل دے رہے ہیں،چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کی تعریف کردی
اسلام آباد(مسائل نیوز)سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات التوا کیس میں دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اٹارنی جنرل کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ آپ احترام کے دائرے میں رہتے ہوئے بہترین دلائل دے رہے ہیں۔
- Advertisement -
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے اٹارنی جنرل نے کہاکہ صورتحال سب کیلئے ہی مشکل ہے، چیف جسٹس نے استفسار کیا سیکرٹری دفاع اورسیکرٹری خزانہ کہاں ہیں؟اٹارنی جنرل نے کہاکہ سیکرٹری خزانہ رپورٹ کے ہمراہ عدالت میں موجود ہیں،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ اصل مسئلہ سکیورٹی ایشو ہے، دونوں افراد کو سن کر بھیج دیتے ہیں،اٹارنی جنرل نے کہاکہ حساس معاملہ ہے سکیورٹی معاملات پر ان کیمراسماعت کی جائے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آپ فائلز دے دیں ہم جائزہ لے لیتے ہیں۔