MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا، ضلعی انتظامیہ بے بس

1 202

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، اشیاءخورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے نے کم آمدنی والے افراد کی کمر توڑ دی ،مرغی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تاحال برقرار ہے، فی کلو گوشت 560 روپے سے 580 روپے تک فروخت ہونے لگا پیاز 50 روپے فی کلو جبکہ 5کلو 1000 تک جاپہنچاآٹا 135 روپے سے 140 روپے فی کلو فروخت ہونے لگامرغی کا گوشت ایک ماہ کے دوران 200 روپے اضافہ ہوکر 580 روپے تک پہنچ گیاجبکہ پیاز فی کلو میں ایک ماہ کے دوران 150 روپے کا اضافے کے ساتھ فی کلو 250 روپے تک جاپہنچا مہنگائی کے مارے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکمران اور انتظامیہ مہنگائی اور گراں فروشی کو کم کرتے ہوئے عوام کو ان مشکلات سے نجات دلائیں اور گراں فروشوں کیخلاف کارروائی کر کے انہیں سخت سزا دیں، جو مقرر کردہ نرخوں سے زائد قیمت پر اشیاءخورد و نوش فروخت کر رہے ہیں، اورعوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز)ملک میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، آدھی تنخواہ اور ڈبل خرچ سے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.