MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

معدنی دولت سے مالامال صوبے کے بچے ننگے پاﺅں پھرتے ہیں، ہدایت الرحمان

1 266

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

گوادر(ویب ڈیسک)پسنی بلوچستان حق دو تحریک کے مولانا ہدایت الرحمان اور حسین واڈیلا نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معدنی دولت سے مالامال صوبے کے بچے ننگے پاں پھرتے ہیں، سی پیک گوادر کا جھومر نہیں بلکہ گوادر کے عوام کے لیے بدنما داغ ہے اور حکمران چاہتے ہیں

کہ سمندری حیات کی نسل کشی کو دوام دے کر بلوچ قوم کو بھکاری بنائیں انہوں نے کہا کہ گوادر سی پیک کو ہم ترقی نہیں سمجھتے حکمرانوں کی عیاشیوں کے لیے ہے اور ترقی کے نام پر بلوچستان کے قبرستانوں کو آباد کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اختر مینگل ایک طرف قوم پرستی کی بات کرتی ہے

- Advertisement -

اور دوسری طرف چیف آف آرمی اسٹاف کی مدت ملازمت کی توسیع کے حق میں ووٹ دیتی ہے انہوں نے کہا کہ قوم پرستوں کی لاشیں پھینکی جاتی ہیں یہ قوم پرست نہیں بلکہ پیٹ پرست ہیں اگر یہ قوم پرست پارٹیاں ہوتے تو وہ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے انہوں نے کہاسیاسی کارکن غلامی چھوڑ دیں ان قوم پرست پارٹیوں میں انکی حیثیت قلی جیسی ہے

انہوں نے کہا کہ کچھ قوم پرست جماعتوں کے ورکرز جو سوشل میڈیا کے سرمچار ہیں حق دو بلوچستان کو ڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ جوڑ رہے ہیں یہ ان عناصر کی حواس باختگی ہے اور ان مکاروں کو تحریک کے خلاف پروپیگنڈہ پیدا کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.