MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نوشکی پنجگورحملے کی مذمت،سیکورٹی فورسز کے شہداءکو خراج عقید ت پیش کرتے ہیں،ثناءبلوچ

3 393

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماءرکن صوبائی اسمبلی ثناءبلوچ نے نوشکی اور پنجگور میں سیکورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پر تشدد اقدامات سے قومیں بنتی نہیں بلکہ تباہ ہوتی ہیں، بندوق کی نوک پر کوئی اپنا موقف مسلط نہیں کرسکتا سیاسی مسائل بات چیت اور گفت و شنید کے ذریعے حل ہونے چاہیئں،

- Advertisement -

سیکورٹی فورسز کے شہداءکو خراج عقید ت پیش کرتے ہیں، یہ بات انہوں نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہی، رکن صوبائی اسمبلی ثناءبلوچ نے کہا کہ نوشکی اور پنجگور جیسے پرتشدد واقعات قابل مذمت ہیں،مسائل کو گفت و شنید کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے، بندوق کی طاقت سے کوئی بھی اپنا موقف مسلط نہیں کرسکتا

ایسا کرنے سے مسائل کم نہیں بلکہ زیادہ بڑھتے ہیں انہوں نے کہا کہ جو بھی قوتیں اس وقت ٹکراومیں ہیں انہیں بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کرنا چاہیے سیاسی مقاصد کے لئے پر امن جدجہد کا راستہ اختیار کرنا بہتر ہے انہوں نے کہاکہ دہشتگردی اور بندوق سے قومیں تباہ ہوتی ہیں کوئی بھی قوم تشدد سے کامیاب نہیں ہوئی انہوں نے دونوں حملوں میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے انکے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. Mazhar Baloch says

    Zabardstt

Leave A Reply

Your email address will not be published.