داسو پراجیکٹ پر کام کرنے والی چینی کمپنی نے پاکستانی ملازمین کو نکالنے کا نوٹس واپس لے لیا
- Advertisement -
اسلام آباد (مسائل نیوز ڈیسک )داسو پراجیکٹ پر کام کرنے والی چینی کمپنی نے پاکستانی ملازمین کو نکالنے کا نوٹس واپس لے لیا۔ ترجمان واپڈا کے مطابق چینی کمپنی عنقریب داسو پراجیکٹ پر تعمیراتی کام دوبارہ شروع کردے گی۔ ترجمان واپڈا کے مطابق داسو واقعہ کے بعد سول انتظامیہ، واپڈا اور چینی کمپنی نے باہمی مشاورت سے تعمیراتی کام چند دنوں کیلئے معطل کیا تھا۔ ترجمان واپڈاکے مطابق پراجیکٹ پر کام کی بندش کا مقصد حفاظتی اقدامات کو ازسرنو منظم کرنا تھا۔ ترجمان واپڈا نے کہاکہ اس دوران واپڈا چینی کمپنی کے حکام کے ساتھ مسلسل رابطہ میں رہا۔ ترجمان واپڈا نے کہاکہ واپڈا کی کوششوں کا مقصد داسو پراجیکٹ پر تعمیراتی کام کی جلد از جلد بحالی تھا۔