MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

9 مئی کیسز:آج عمران خان سےملاقات نہ کرائی گئی توعدالت اڈیالہ جیل حکام کوطلب کرے،وکیل بانی پی ٹی آئی

0 40

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (مسائل نیوز)9 مئی کے 11 مقدمات کی انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں سماعت ہوئی، تحریک انصاف کے وکیل فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے۔

فیصل ملک نے کہا کہ امید کہ آج لیگل ٹیم کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کروائی جائے گی، اگر ملاقات نہیں کروائی جاتی تو یہ توہین عدالت ہے ہم عدالت سے استدعا کرینگے سپرنٹنڈنٹ کو طلب کرے۔

وکیل فیصل ملک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے ہم نے نو مئی مقدمات حوالے سے ڈائریکشن لینی ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 11 کیسز سماعت کی 16 جنوری تک ملتوی کردی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔

- Advertisement -

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بھی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی۔

کیسوں کی سماعت کے لیے عدالت اور اڈیالہ جیل کا وڈیو لنک تیار نہ ہوا، آج بھی بانی چیئرمین تحریک انصاف کو مقدمات کے چالان نقول تقسیم نا ہوسکیں۔

وکلائے صفائی کی جیل میں بانی چیئرمین سے ملاقات کرانے کی درخواست بھی مسترد کردی گئی جب کہ فیصل ملک ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہمیں کیسوں بارے کلائینٹ سے ہدایات لینی ہیں آج ملاقات حکم دیا جائے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، اعظم سواتی عدالت پیش ہوئے، ملزمان کی بھی عدالت میں پیشی پر حاضریاں لگائی گئیں۔

جی ایچ کیو گیٹ 4 حملہ ، آرمی میوزیم حملہ، صدر حساس ادارہ بلڈنگ اور میٹرو بس اسٹیشن جلانے، شمس آباد ڈبل روڈ، حساس ادارے پر پتھراؤ حملہ کیسز شامل ہیں۔عدالت نے آئندہ تاریخ پر چالان نقول تقسیم کرنے کا پراسس مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.