مریم نواز شریف پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مقرر
لاہور(مسائل نیوز) صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے مریم نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مقرر کر دیا۔تفصیلات کے مطابق قائد ن لیگ میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف کو پارٹی میں اہم عہدہ مل گیا۔مریم نواز کو پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور ‘چیف آرگنائزر’ مقرر کر دیا گیا، پارٹی کی تنظیم نو کی ذمہ داری مریم نواز کو سونپ دی گئی۔
اس سے قبل مریم نواز کو ن لیگ کا صدر بنائےجانے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا تھا۔پارٹی کے اندریہ تجویز تھی کہ پارٹی شہباز شریف وزیراعظم ہوتے ہوئے تنظیمی امور پر بھرپور توجہ نہیں دے سکتے اس لیے یہ ذمہ داری مریم نواز کو سونپ دی جائے تا کہ شہباز شریف وزارت عظمیٰ اور ملکی معاملات پر بھرپور توجہ مرکوز کر سکیں۔
پارٹی کے دیگر اہم عہدوں پر بھی تبدیلی متوقع ہے جس کے لیے مختلف لابیاں اور دھڑے متحرک ہو گئے ہیں۔
- Advertisement -
صوبائی تنظیموں ، پنجاب،سندھ، بلوچستان، کے پی کے بشمول آزاد کمشیر، گلگت بلتستان میں بھی عہدیداروں میں تبدیلی متوقع ہے۔پارٹی ڈھانچے میں تبدیلیاں عام انتخابات کو مدنظر رکھ کر جائیں گی۔نئے سیٹ اپ انتخابی مہم بھی کلیدی کردار ہو گا۔تاہم اب مریم نواز کو پارٹی کا سینئر نائب صدر بنایا گیا ہےجس کے بعد انہیں پارٹی کی تنظیم نو کی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی ہے۔
علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا، ن لیگ کے ممبران نے جلد الیکشن کی صورت میں قیادت کو تحفظات سے آگاہ کردیا جس کے تحت پنجاب اسمبلی تحلیل کی صورت میں نواز شریف سے فوری وطن واپس آنے کی درخواست کی جائے گی کیوں کہ مسلم لیگ ن کے پاکستان میں موجود رہنماؤں میں اس بات پر اتفاق پایا جاتا ہے کہ جلد الیکشن کی صورت میں میاں نوازشریف یا مریم نواز وطن واپس آکر الیکشن مہم کا حصہ بنیں، نواز شریف کے پاکستان آنے پر لاہور ایئرپورٹ پر استقبال کیا جائے گا۔
[…] (مسائل نیوز)مریم نواز شریف نے چیف آرگنائزر بننے کے بعد بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی […]
[…] نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔ پی ٹی آئی نے سرگودھا سے اہم وکٹ گرا […]
[…] (مسائل نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے الیکشن شیڈول جاری ہونے کے فوری بعد نواز شریف کی وطن […]
[…] نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر و چیف آر گنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی میرے بھائی ہیں، خود چل کر […]
[…] مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کیخلاف مقدمات سیاسی انتقام کی […]
[…] نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر و چیف آر گنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، نوجوانوں کو […]
[…] مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی […]
[…] نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کو راولپنڈی میں بڑا دھچکا سابقہ سینئر رہنما مسلم لیگ (ن […]