قومی ایئرلائن کے سی ای او ارشد ملک نے عہدہ چھوڑ دیا
کراچی (مسائل نیوز) قومی ایئرلائن کے سی ای او ارشد ملک نے عہدہ چھوڑ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد آج 25 اپریل کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ ارشد ملک تین برس تک پی آئی اے کے سی ای او کے عہدے پر فائز رہے اس دوران انہوں نے پاک فضائیہ سے حاصل کردہ تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے مسائل کی نشاندہی کے بعد ان کو حل کرنے کے لئے اقدامات کیے ، اس دوران غیر منافع بخش اور خسارے کا شکار روٹس پر پروازوں کو بند کر دیا گیا جب کہ نئے منافع بخش روٹس پر پروازیں شروع کی گئیں ، جس کے نتیجے میں آپریشنل نتائج میں بہتری آنی شروع ہوگئی اور برسوں سے قومی خزانے پر بوجھ قومی ائیرلائن پی آئی اے کی آمدنی میں اضافہ ریکادڑ کیا گیا۔
- Advertisement -
جو کہ اب بھی جاری ہے اور پی آئی اے نے پہلی تین ماہ میں 115 ملین روپے کا آپریٹنگ منافع حاصل کیا ، پہلی سہ ماہی کی محصولات 34 ارب روپے سے زائد رہے ، پی آئی اے میں یہ مسلسل دوسری سہ ماہی میں آمدنی میں اضافہ رہا ہے ، کورونا وبا کی وجہ سے پی آئی اے کے بند ہونے والے خلیجی ،سعودی عرب بشمول عمرہ آپریشن فعال ہوگئے ، پی آئی اے کو فیول اخراجات کی مد میں 54 فیصد اضافہ اور زرمبادلہ میں17فیصد کمی کے باوجود ساڑھی11کروڑ روپے کا منافع رہا ہے۔
گزشتہ ماہ قومی ایئرلائن پی آئی اے نے عمرہ زائرین کو کرایوں میں کمی کی خوشخبری سناتے ہوئے عمرہ زائرین کیلئے کرایوں میں نمایاں کمی کردی تھی ، قومی ایئرلائن پی آئی اے نے مدینہ، جدہ کا دوطرفہ کرایہ کم کرکے 95 ہزار 628 کردیا ، اس سے قبل مدینہ، جدہ کا دو طرفہ کرایہ ایک لاکھ سے زائد تھا جب کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے9759 لاہور سے جدہ، پی کے 9741 اسلام آباد سے جدہ جانے والی پروازوں کے کرایوں میں کمی کی گئی ، اسی طرح پی کے 9731 کراچی سے جدہ، پی کے 9735 پشاور تا جدہ کی پروازوں کے کرایوں میں 5 ہزار روپے کی کمی کی گئی تھی ۔
[…] (مسائل نیوز) قومی ایئرلائن نے اسلام آباد کے بعد اب لاہور سے بھی ملائیشیا کے لیے […]