MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شفقت محمود سے استعفا لے لیا

5 257

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ میں ناکامی پر شفقت محمود سے پارٹی عہدے سے استعفا لے لیا، شفقت محمود نے اپنا استعفا عمران خان کو بھجوا دیا ہے، شاہ محمود قریشی کو پی ٹی آئی صدر پنجاب بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نیو نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان 25 مئی کو لانگ مارچ کی ناکامی پر پارٹی کی سینئر قیادت سے شدید ناراض ہیں، عمران خان نے شفقت محمود سے پی ٹی آئی پنجاب کے صدارت سے استعفا لے لیا ہے، بتایا گیا ہے کہ شفقت محمود لانگ مارچ میں بندے نہیں لاسکے جبکہ مرید کے سے ہی واپس چلے گئے۔
جس پر عمران خان ان سے شدید ناراض ہوئے اور انہیں معطل کردیا تھا۔ تاہم اب انہوں نے پارٹی چیئرمین کے کہنے پر پی ٹی آئی صدر پنجاب کے عہدے سے بھی استعفا عمران خان کو بھجوا دیا ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل 30 مئی کی خبر کے مطابق صوبہ پنجاب سے پاکستان تحریک انصاف کے صدر شفقت محمود کو غیر فعال کردیا گیا۔ ہم نیوز کے مطابق شفقت محمود کو لاہور میں لانگ مارچ کی مس مینجمنٹ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے غیر فعال کیا گیا اور پنجاب کی ذمہ داری پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے سپرد کردی گئی جس میں شفقت محمود ان کی معاونت کریں گے تاہم شفقت محمود طبیعت ناساز ہونے کے باعث ہسپتال میں داخل ہوگئے ہیں جہاں ڈاکٹروں نے انہیں 2 دن کے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب میں پارٹی متحرک اور ضمنی الیکشن میں امیدواروں کے چناو کا ٹاسک شاہ محمود کو دیا گیا ہے اور شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی پنجاب کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اسی طرح تحریک انصاف نے ضمنی انتخاب میں تمام حلقوں میں امیدوار اتارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

5 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 13 اگست کے جلسے سے متعلق عوام کے نام ویڈیو پیغام جاری […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت 12ستمبر تک منظور کرلی۔تفصیلات کے مطابق آج […]

  3. […] نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شفقت محمود کی دل کی تکلیف کے باعث طبعیت ناساز ہو گئی،اسپتال میں […]

  4. […] (مسائل نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سرگودھا یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ […]

  5. […] آباد(مسائل نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر پر ہرجانے کا مقدمہ کرنے کا اعلان کر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.