MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوہاٹ،ٹریفک کا المناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق، 5 دیگر شدید زخمی

0 549

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوہاٹ(مسائل نیوز)کوہاٹ کے قبائلی سب ڈویژن درہ آدم خیل کی حدودمیں انڈس ہائی وے پرواقع کوہاٹ ٹنل کے قریب ٹریفک کے المناک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق اور 5 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ سوزوکی وین اورمنی ٹرک کے مابین ہوا

- Advertisement -

جس کی وجہ سے سوزوکی وین میں سوار ایک ہی خاندان کے افراد لقمہ اجل بن گئے۔ جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پیر کے روزدرہ آدم خیل کی حدودمیں انڈس ہائی وے پرواقع کوہاٹ ٹنل کے قریب یہ المناک حادثہ اْس و قت پیش آیا جب کرک سے پشاور جانے والی سوزوکی وین نمبر (AMA 494) مخالف سمت سے آنے والے ڈمپر سے ٹکرا گئی جس کے باعث دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ سوزوکی وین میں سوار ایک ہی خاندان کے 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 5 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں چار بچے اور دو خواتین شامل بتائے جاتے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق و زخمی افراد کا تعلق ضلع کرک کے علاقہ صابرآباد سے ہے جن میں شاد محمد ولد لعل محمد’ عظمت اللہ اور محمدشفیق کی شناخت ہوگئی ہے۔حادثہ ی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کے میڈیکل ٹیمیں اور مقامی افراد جائے حادثہ پہنچ گئے جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ جاں بحق اور زخمی افراد کو قریبی واقع سول ہسپتال شینی کلی درہ آدم خیل منتقل کردیا گیا۔ فوری طورپر حادثہ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.