MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کار حادثہ میں زخمی ریشبھ پنت کی صحت یابی میں کتنا وقت لگے گا؟ ڈاکٹرز نے بتا دیا

0 422

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دہلی(مسائل نیوز)خوفنا ک کار حادثے میں شدید زخمی ہونے والے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کو انجریز سے صحتیابی کیلئے 3 سے 6 ماہ کا وقت لگے گا،بھارتی میڈیا کے مطابق کار حادثے کا شکار ریشبھ پنت 3 سے 6 ماہ ٹیم کو بھی جوائن نہیں کرپائیں گے،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارتی کرکٹراترکھنڈ کے میکس دہرادون اسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کے سر، کمر اور دائیں گھٹنے پر شدید چوٹیں آئی ہیں،ڈاکٹرز کے مطابق دائیں گھٹنے میں لیگامنٹ انجری کو ٹھیک ہونے میں 3 سے 6 ماہ کا وقت لگے گا جس کے باعث ریشبھ کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت کا بھی امکان نہیں ہے،بھارتی میڈیا کا بتانا تھا کہ ریشبھ فی الحال ہوش میں ہیں اور بات چیت بھی کررہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.