MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعظم ریاست مدینہ کی طرف گامزن ،عام آدمی کا درد رکھتے ہیں ،فرخ حبیب

6 611

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

فیصل آباد (ویب ڈیسک)وزیرمملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم ریاست مدینہ کی طرف گامزن اورعام آدمی کا درد رکھتے ہیں ،احساس کفالت پروگرام کیلئے250 ارب روپے رکھے گئے ہیں ،70لاکھ مستحق خاندانوں میں 12ہزار روپے تقسیم کئے جارہے ہیں، اب تک رجسٹریشن نہ کرواسکنے والے جلد اپنے قریبی نادرا سنٹر پر رجسٹریشن کروائیں۔وزیرمملکت فرخ حبیب نے یہ بات پیر کو احساس کفالت رجسٹریشن سنٹرسپورٹس کمپلیکس ڈجکوٹ روڈ فیصل آباد کے دورے کے موقع پر کہی جہاں ڈویژنل ڈائریکٹر احساس کفالت رجسٹریشن سنٹر ڈاکٹر فیاض احمد نے انہیں بریفنگ دی ۔

- Advertisement -

وزیرمملکت نے سنٹر پر متعلقہ افراد کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ احساس کفالت پروگرام میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی رجسٹریشن ہورہی ہے لہٰذاجو لوگ ابھی تک رجسٹریشن نہیں کرواسکے وہ اپنے قریبی نادرہ سنٹر پر رجسٹریشن کروائیں۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ پروگرام کیلئے250 ارب روپے رکھے گئے ہیں اور70 لاکھ مستحق خاندانوں میں 12 ہزار روپے تقسیم کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہری8171 پر اپنا شناختی کارڈنمبر سینڈکرکے احساس راشن پروگرام کے تحت رجسٹریشن کروائیں کیونکہ جو لوگ احساس کفالت کیلئے اہل ہیں و ہی احساس راشن پروگرام کے بھی اہل ہوں گے جس کے ذریعے لوگوں کو30 فیصد کم نرخوں پر آٹا،گھی،دالیں وغیرہ احساس راشن پروگرام کیلئے نامزد کریانہ سٹورسے دستیاب ہوں گی۔ فرخ حبیب نے کہا کہ احساس راشن پروگرام کی مد میں 120 ارب روپے فراہم کئے جارہے ہیں اورایک سال میں 250 ارب روپے احساس رجسٹریشن سنٹرکی مد میں امداد حکومت فراہم کرچکی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.