MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

معروف اداکار افضال احمد انتقال کرگئے

0 247

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)ٹی وی، فلم اور تھیٹر میں اپنی اداکاری سے مداحوں کو گرویدہ بنانے والے لیجنڈ اداکار افضال احمد آج دنیا سے رخصت ہوگئے۔جیو کے مطابق جنرل اسپتال انتظامیہ کے مطابق اداکار افضال احمد کو برین ہیمریج کے باعث یکم دسمبرکو اسپتال لایاگیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔فلمسٹار افضال احمد نے طو یل علا لت کے بعداسٹوڈیو آنا شروع کر دیاچند سال پہلے افضال احمد کو فالج کا اٹیک ہوا تھا اس کے باعث وہ مشکلات میں زندگی گزار رہے تھے۔اداکار افضال احمد اور قوی خان کی جوڑی نے شہرت حاصل کی، وہ افضال چٹہ کے نام سے مشہور ہے، انہوں نے جزیرہ، چل سو چل سمیت متعدد ڈراموں اور 200 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ان کی مشہور فلموں میں شعلے، شریف بدمعاش، وحشی جٹ، عشق نچاوے گلی گلی اور دیگر فلمیں شامل ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.