MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گوجرانوالہ میں لوگ انصاف کے حصول کیلئے نکل پڑے

0 274

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

گوجرانوالہ(مسائل نیوز) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں لوگ انصاف کے حصول کے لیے نکل پڑے،مارچ میں گوجرانوالہ سے لوگ چارج ہو کر نکلے ہیں۔ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر لانگ مارچ کی ویڈیو شیئر کی جس میں لوگوں کا جمِ غفیر نظر آ رہا ہے،چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے پیغام میں کہا کہ مارچ میں شامل لوگ ہماری جدوجہد کا اہم حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ عمران خان نے گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ لندن میں بھگوڑا نوازشریف اور آصف زرداری مل کر سازش کر رہے ہیں،یہ سازش کر رہے ہیں کہ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو ملک کی اسٹیبلیشمنٹ کیخلاف کھڑا کریں،یہ ملک کیخلاف سازش ہے۔
ایسٹ پاکستان کیوں علیحدہ ہوا کیوں کہ یہاں ایک سیاستدان نے ان کو الیکشن جیتنے کے باوجود حق نہیں دیا،نوازشریف واپس آؤ الیکشن لڑو تمہیں تمہارے حلقے میں ہراؤں گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ حکومت کو اسکرپٹ باہر سے ملتا ہے، قوم اگر آزاد نہیں ہوتی تو اس کی عزت نہیں ہوتی،پروازکے لیے اللہ نے انسان کوپر دیئے ہیں،عام آدمی کچری میں رلتا ہے اس کی شنوائی نہیں ہوتی۔عام آدمی کے بنیادی حقوق نہیں ہوتے کیونکہ وہ غلام ہوتے ہیں،اعظم سواتی پر تشدد کیا گیا، آج سارے اعظم سواتی کی پریس کانفرنس اپنے موبائل پر دیکھو، دیکھو اس کے ساتھ کیا ظلم ہوا ہے، ارشد شریف کو ملک چھوڑنا پڑا اسے شہید کردیا گیا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ عدالتیں عوام کے بنیادی حقوق کی حفاظت کرتی ہیں، مجھ پر درجنوں مقدما ت درج کیے گئے، الیکشن کمشنر کے خلاف تو میں ہرجانے کےلیے عدالت جاؤں گا، نوازشریف کو ان کے حلقے میں ہرا دوں گا، آصف زرداری کے پیچھے سندھ آرہا ہوں، نوازشریف نے میڈیکل رپورٹس میں بھی دھاندلی کی اور باہرگئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.